پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پانچ روزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔گیارہ نومبر سے شروع ہونے والی بات چیت کے دوران تکینکی امور پر غورکیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پانچ روزہ مذاکرات کا آج آخری روز تھا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں معاشی ٹیم کو بریفنگ دی گئی،حکومت نےعالمی مالیاتی ادارے کو پروگرام پر سختی سے کار بندرہنے کی یقین دہانی کرادی۔
آئی ایم ایف نےٹیکس اہداف، قومی مالیاتی معاہدے پرعملدرآمد پرزوردیا،آئی ایم ایف مشن پہلے اقتصادی جائزےکیلئے فروری،مارچ میں پاکستان آئےگا،پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرکی دوسری قسط کیلئے جائزہ مذاکرات ہوں گے۔
آئی ایم ایف وفد نے 11 سے 15 نومبر کے دوران اہم تکنیکی مذاکرات کیے،پاکستان کو 7 ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر سےزائد کی پہلی قسط مل چکی ہے۔