کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں14پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، کمی کے بعد امریکی ڈالر 277روپے60 پیسےپرآگیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر11پیسے سستا ہوکر277روپے74 پیسےپربند ہوا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی ڈالر ذخائر اور ترسیلات زر بڑھنے سے روپے کی قدر مستحکم ہے
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھ کر 94786 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔