نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ پنجاب میں اشیا اورکرایوں میں کمی کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ایک بیان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے مشن کے تحت نگران وزیر اعظم انوار الحق نےہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد روزمرہ اشیاء کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔
Consequent to substantial reduction in fuel prices, I have directed the concerned authorities at Federal and Provincial level to activate a strict price control mechanism. I urge all honorable Chief Ministers to ensure that prices of essential commodities and services are reduced…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 16, 2023
انہوں نے کہا وفاقی اورصوبائی سطح پرقیمتوں میں کمی کاطریقہ کارطےکیاجائے، تمام وزرائے اعلیٰ قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد تمام تر توجہ اس کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے پرمرکوز رکھی جائے ۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانےکا فیصلہ کرلیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اشیا ضروریہ اورکرایوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
یہ بھی پڑھیں :۔پیٹرول 40 اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔وزرا اوراعلیٰ حکام کو اشیا ضروریہ کی قیمتوں اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دس فیصد کمی لانے کاٹاسک دیدیاگیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہناتھاپٹرولیم ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیراورسیکرٹری ٹرانسپورٹ کوٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزیرصنعت و زراعت ایس ایم تنویرگھی،فلوراوردیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ سیکرٹری زراعت، کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکو روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے کا ٹاسک دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس و مارجن بڑھا دیئے
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورکمیٹیوں کو فعال کردارادا کرنے کاحکم دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ،ان کاکہناتھا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کومنتقل کر کے ریلیف دیاجائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے مسلسل دوسری بارعوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :۔سستا ہوتے ہی پیڑول نایاب ہوگیا
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لٹر کم کی گئی ہے۔
جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔