انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کارکن صنم جاوید سمیت دیگر 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران صنم جاوید سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع کردی۔
عدالت کی جانب سے 30اکتوبر کو دوبارہ ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے صنم جاوید سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمہ درج کررکھا ہے۔