پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے پنجاب اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ انڈسٹریز، کامرس اور سرمایہ کاری سے متعلق جوابات دئیے جائیں گے ۔
اجلاس میں توجہ دلائو نوٹسز، تحریک التوائے کار اور تحریک استحقاق بھی پیش کی جائیں گی ،اجلاس میں دی پنجاب ایگری کلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل دو ہزار چوبیس پیش کیا جائیگا ۔
اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان سال دو ہزار تئیس کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اجلاس میں آن دی اکائونٹس آف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، چنیوٹ اور رحیم یار خان کی سال دو ہزار سولہ سترہ سمیت دیگر تین آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی ۔