صوبائی دارالحکومت لاہور میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے گھر میں گھس کر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔
لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دیرینہ عداوت پر صلح کے لیے آنے والے مخالفین نے گھر میں گھس کر بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔
لاہور پولیس کے مطابق مخالفین صلح کا جھانسہ دے کر نوید بٹ کے گھر میں داخل ہوئے اور داخل ہوتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 22 سالہ نعمان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول نوجوان کے والد پر بھی گولی چلائی تاہم، 17 سالہ انوشہ آگے آگئی اور گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔