لاہور میں اسموگ کی بدترین صورتحال کے بعد لاہور یوتھ فیسٹیولز کے مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔
ترجمان اسپورٹس بورڈپنجاب کا کہنا ہےکہ شہر میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے،یوتھ فیسٹیول میں 28 یونیورسٹیز اور کالجز کے 1 ہزارسے زائد طلبہ شریک تھے۔
گزشتہ روز لاہور یوتھ فیسٹولز میں اتھیلیٹکس کےفائنلز مقابلےہوئے تھے،8 سے 10 نومبر تک یوتھ فیسٹیول کےباقی مقابلوں کے فائنلزشیڈول تھے،کل 100 میٹر ریس اور رسی کشی کے مقابلے ہونا تھے۔
میراتھن، فن ریس، جمناسٹک اور سایئکلنگ کےمقابلوں کے نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائےگا