آر می چیف جنرل عاصم منیر دورہ سعود ی عرب پر پہنچ گئے ہیں جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق محمدبن سلمان نےشاہی محل آمدپرآرمی چیف کاپرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن واستحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنرل عاصم منیر اور محمد بن سلمان کے درمیان دفاع،سیکیورٹی تعاون اوردوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کےمزیدفروغ پربات چیت بھی ہوئی ۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و امان کیلئے سعودی ولی عہد کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا ۔ ملاقات میں سعودی عسکری قیادت بھی موجود تھی ۔