سابق امریکی صدر اور 2024 کے لیےریپبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا،اُنہوں نے 91 الزامات کے سائے میں دوسری صدارتی مہم شروع کی، جس میں اُن پر دو ناکام قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔
ریپبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے 2017 سے 2021 تک امریکہ کے 45ویں صدرکی حیثیت سےخدمات انجام دیں۔ وہ اپنےمتنازعہ بیانات، پالیسیوں اور کاروباری پس منظر کی وجہ سے نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔
ٹرمپ نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سےمعاشیات میں بیچلرکی ڈگری حاصل کی۔ ان کے والد نے 1971ء میں انہیں اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی کا صدر مقررکیا، جسے انہوں نے "ٹرمپ آرگنائزیشن" کا نام دیا۔ ٹرمپ نے کمپنی کو بڑے منصوبوں،جیسے فلک بوس عمارتوں، ہوٹلوں اور گولف کورسز کی تعمیر میں مصروف رکھا۔
سیاسی سفر کا آغاز
۔2016ء کےصدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمہ نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کےطورپرحصہ لیا اور ڈیمو کریٹک امیدوارہلیری کلنٹن کو شکست دی،ان کی انتخابی مہم میں ان کے بیانات اورپالیسیاں بہت مقبول تھیں، مگر انہوں نے امریکی عوام کو دوحصوں میں تقسیم کردیا۔ان کی صدارت کے دوران مختلف اقدامات نے تنازعات کو جنم دیا، جن میں مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی، امریکہ میکسیکو کی سرحد پردیوارکی تعمیر، اور ماحولیات سے متعلق قوانین کی تبدیلی شامل ہیں
2020 کے انتخابات میں ٹرمپ کو جو بائیڈن نےشکست دی
۔2020 کے انتخابات میں ٹرمپ کو جو بائیڈن نےشکست دی۔مگر انہوں نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا اورانتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔ 6 جنوری 2021ء کو، انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل کی جانب مارچ کرنےکی ترغیب دی،جس کے نتیجے میں حامیوں نے وہاں حملہ کیا۔جس دوران پانچ لوگ ہلاک ہوئے۔
ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا گیا، لیکن وہ بری ہوگئے، اُنہیں طاقت کے غلط استعمال،کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات لگے۔
ان کی صدارت کو سیاسی ماہرین اور مورخین امریکی تاریخ کے متنازعہ اور ناکام صدور میں شمار کرتے ہیں۔