جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کے 7 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی گئی۔ جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔ جسٹس نعیم اختر افغان جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بنچ میں شامل ہونگی۔
خیال رہے کہ آئینی بنچ کے سربراہ بننے کے بعد جسٹس امین الدین خان پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کےرکن بھی بن گئے، پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی ایکٹ کےتحت آئینی بنچ کے سربراہ کمیٹی کے تیسرے رکن ہونگے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کا فیصلہ7 اور 5 کے تناسب سے گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمرایوب اور شبلی فراز نے اکثریتی فیصلے کی مخلاف کی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن 13 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں سپریم کورٹ کے 5 سینیئر ترین ججز ، وزیر قانون، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل کا ایک رکن اور 5 پارلیمانی اراکین شامل ہیں۔