وزیراعظم شہبازشریف سےایرانی وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نےملاقات کی، وزیراعظم نےتمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانےکی خواہش کا اظہارکیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےایران کےساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنےکےعزم کااعادہ بھی کیا اور وزیراعظم نےتمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانےکی خواہش کا اظہارکیا۔وزیراعظم کی فلسطینی عوام کیخلاف اسرائیل کی جاری نسل کشی کی مہم کی شدیدمذمت کی۔
وزیراعظم نےغزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اورانسانی امداد کی فراہمی پرزور دیاشہبازشریف نے 26 اکتوبر 2024 کو ایران پر اسرائیل کےحملےکی شدید مذمت کی، وزیراعظم شہبازشریف نےایران کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کااعادہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کےاصولی مؤقف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاسیدعباس عراقچی نےخطےکی صورتحال کے حوالے سے ایران کےنقطہ نظرسےآگاہ کیا۔