اسٹاک مارکیٹ میں 92 ہزار پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی رہی ، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے اضافے 92 ہزار کی حدبحال ہوگئی۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔