سابق چیئرمین اور کمشنر ایس ای سی پی اسٹاک ایکس چینج فرخ ایچ سبزواری پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے چیف ایگزیکٹو مقرر کردیے گئے۔
اسٹاک ایکسچنج کے بورڈ نے فرخ سبزواری کو 3 سال کیلئے مقرر کیا، ایس ای سی پی نے بھی نئے سی ای او ،پی ایس ایکس کی منظوری دے دی۔ فرخ سبزواری اس قبل ایس ای سی پی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
فرخ سبزواری معروف مالیاتی اداروں میں اہم پوزیشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، فرخ سبزواری ان دنوں سینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی میں بطور چیئرمین تعینات ہیں۔ فرخ سبزواری 18 نومبر کو اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔