پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد چیف جسٹس ،سینئر ترین جج اور آئینی بینچ کے سربراہ کمیٹی کا حصہ ہونگے
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا، بل کے تحت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کردی گئی، ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق چیف جسٹس ،سینئر ترین جج اور آئینی بینچ کے سربراہ کمیٹی کا حصہ ہوں گےآئینی بینچ کےسینئررکن کےچناؤتک کمیٹی دورکنی ہوگی، آئینی بینچ کےسینئررکن سےپہلےکمیٹی میں چیف جسٹس اورسینئرترین جج ہی شامل ہوں گےکوئی رکن انکارکرےتوچیف جسٹس کسی اورجج کو شامل کرسکیں گے۔