ملکی و بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 10000 روپے سستا ہوکر 539962 روپے پر آگیا،10 گرام سونے کے بھائو 8573 روپے کی کمی سے 462930 روپے ہوگئے
چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھکر 9004 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہوکر 5172 ڈالر پر آ گیا۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی، سونے کی قیمت کہاں پہنچے گی؟ بڑی پیشگوئی
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد 28 فروری کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تمام سابقہ ریکارڈ توڑ کر 5,400 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ہیں۔






















