خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 6 خوارج ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیوسالی میں آپریشن کے دوران خوارج احمد شاہ عرف انتظار کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فروسز نے خام رنگ سے خوارج کی دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنائی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈرمنیجمنٹ کا کہہ چکا ہے، امید ہے افغان حکومت خوارج کے ہاتھوں پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔