خیبرپختونخوا کے عوام نے شرح سود میں کمی اور معیشت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق حکومت نے پچھلے سال کی نسبت شرح سود کافی کم کر دی ہے۔ باقی معاشی اعشاریے بھی بہتر معاشی صورتحال کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال مہنگائی میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ افراط زر میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، آٹے کی فی بوری کی قیمت میں 200 سے 300 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1700 روپے سے کم ہوکر 1500 روپے پر آگئی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا مسئلہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہم عوام کا بھی ہے جو اپنی مرضی سے قیمتوں کا تعین کرتے ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق حال ہی میں ایک بل پاس ہوا ہے جس کے تحت شرح سود میں کمی کی توقع ہے، اللہ کرے کہ شرح سود میں واقعی کمی ہو، گزشتہ سال شرح سود زیادہ تھا، لیکن اس سال اس میں کمی آئی ہے، اسی طرح دیکھا جائے تو پاکستان کی معیشت بھی بہتری کی طرف گامزن ہے۔