ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، ارجنٹائن ویمن ٹیم نے چلی کیخلاف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 427 رنز بنا ڈالے۔
مینز اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، ارجنٹائن ویمن ٹیم نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں ایک وکٹ پر 427 رنز کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔
ارجنٹائن ویمن ٹیم نے بیونس آئرس میں چلی کیخلاف کیلئے گئے میچ میں 427 رنز کیلئے ایک بھی چھکا نہیں لگایا تاہم اس اننگز میں 57 چوکے شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق میچ کے ایک اوور میں 52 رنز بھی بنائے گئے، چلی کی ٹیم نے مجموعی طور پر 64 نو بالز کیں جو تقریباً 11 اوورز بنتے ہیں۔
ارجنٹائن کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں اسکور کرکے پہلی وکٹ کیلئے 350 رنز کی شراکت نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، البرٹینا گلان نے ناقابل شکست 145 رنز اور لوسیا ٹیلر نے 169 رنز بنائے جو ٹی 20 انٹرنیشنل میں انفرادی اسکور کا بھی نیا ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب 428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چلی کی ٹیم 15 اوورز میں صرف 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ارجنٹائن نے میچ 364 رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت لیا۔