لاہورہائیکورٹ نےنظربندی قانون کی سیکشن 3 کومعطل کرنےکا تحریری حکم جاری کردیا ہے ۔
تحریری حکمنامے کے مطابق جسٹس امجد رفیق نے3صفحات پرمشتمل گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیاہے کہ نظربندی کی سیکشن آئین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ درخواست زینب عمیرسمیت دیگر نے دائر کر رکھی ہے۔