حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بھاری اخراجات قسطوں میں دینے کی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی وزارت مذہبی امور کی تجویز کی منظور پر حج اخراجات یکمشت کی بجائے تین اقساط میں ادا کرنے کی سہولت میسر آئے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے عازمین سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہے ، اس اقدام کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے ، اس پالیسی کے تحت عازمین حج سے 11 لاکھ روپے تین اقساط میں وصول کیے جائیں ۔
تجویز کے مطابق حج کے خواہشمند افراد 2 لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے ، قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے ، باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کروانا لازم ہوگی ۔