پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اورسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے مجھے مشورہ دیا کہ پی آئی اے کو لے لیں اور نئی ایئر لائن اسٹبلش کریں ، برانڈ نیو ایئر لائن پاکستان کو دیتے ہیں اور اسے ایئر پنجاب کا نام دیتے ہیں ، میں نے جواب دیا کہ آپ مشورہ کرلیں کہ پی آئی اے خرید سکتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ نئی ایئرلائن قائم کرلیں،ایئرپنجاب کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ سےڈائریکٹ نیویارک جائے،ایئرپنجاب لندن،ٹوکیو،ہانگ کانگ،دنیا کےہرحصے میں جائے،میراخیال ہےایئرلائن سے متعلق غور وخوض ہورہا ہے،دکھ ہے ہمارےاندروہ لوگ موجود ہیں جنہوں نےپی آئی اےکوتباہ وبربادکیا،وہ شخص جوبانی پی ٹی آئی کےدورمیں وزیر تھا چھپ کربیٹھا ہے،اس شخص نے کہا تھا پی آئی اے پائلٹس کےپاس لائسنس جعلی ہیں،اول تو جعلی تھے نہیں اور اگر تھےبھی تو کیا یہ بات عوامی سطح پر کہنے والی تھی۔