ڈناٹاامارات کو پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینےکی اجازت نہ ملنے کی وزرات نجکاری نے تردید کردی۔
وزارت نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیاپردعویٰ کیا گیاڈناٹاامارات کونجکاری میں حصہ لینےکی اجازت نہیں دی گئی، حقیقت یہ ہےکہ ڈناٹا(امارات) نےپی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہرنہیں کی۔
وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گیریزانٹرنیشنل نےبین الاقوامی سطح پرشائع ایکسپریشن آف انٹرسٹ میں بطورسنگل پارٹی درخواست دی، کمپنی نے اپنے ذیلی اداروں کی فہرست فراہم کی تھی، تاکہ سالانہ 200 ارب روپے کے ریونیو کی پری کوالیفیکیشن کے معیار کو پورا کیا جا سکے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 ذیلی اداروں کےمشترکہ سالانہ ریونیو نے 200 ارب روپےکے پری کوالیفیکیشن معیارکو پورانہیں کیا،اس وجہ سےگیریز انٹرنیشنل کو پری کوالیفائی نہیں کیا گیا۔