مستونگ میں سول اسپتال چوک کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار اور طلبہ سمیت سات افراد شہید ہوگئے۔
مستونگ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے میں پولیس موبائل اور رکشے کو شدید نقصان پہنچا،دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔
دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا،زخمیوں میں سکول کے بچوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔
سول ہسپتال میں ڈاکٹروں و عملے کی کمی کی وجہ سے زخمی بچے سہولیات سے قاصر ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ڈی پی او مستونگ رحمت اللہ کا کہنا ہے دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔۔ آج انسداد پولیو مہم کا آخری دن تھا۔ غالب امکان یہی ہے کہ پولیو ٹیم کو لےجانے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔۔