جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 273 سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فالو آن کا شکار بنگلہ دیش کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 143 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 273 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 575 رنز بنائے اور 6 وکٹوں کے نقصان پر اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں ٹونی ڈی زورزی 177 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹرسٹن سٹبز نے 106 اور ویان مڈلر نے 105 رنز کی اننگ کھیلی ۔
جنوبی افریقہ کے 575 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 159 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور فالو آن کا شکار ہوئی ، بنگلہ دیش کی جانب سے صرف مومن الحق 82 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو فالو آن کروایا لیکن میزبان ٹیم ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوئی اور 143 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں حسن محمود 38 اور نجم الحسن 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔