ریاستہائے متحدہ میں 5 نومبر 2024 کو صدارتی انتخابات ہوں گے یہ امریکہ کی تاریخ میں 60 ویں صدارتی انتخابات ہوں گے،2024 کے صدارتی انتخابات کا فاتح 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا۔
امریکہ میں امیدواروں کی فہرست میں 24 منفرد امیدوار سکرونٹی میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں نظر آئیں گے ان تمام امیدواروں میں سے 4 الیکٹورل کالج کی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ کافی بیلٹس جیتنے کیلئے اہل ہوں گے۔
مشہور صدارتی امیدواروں میں کملا ہیرس (ڈی) ڈونلڈ ٹرمپ (آر) جِل اسٹین (جی)اور چیس اولیور (ایل) ہیں۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا تعارف
کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون، پہلی سیاہ فام، اور پہلی جنوبی ایشیائی امریکی نائب صدر ہیں۔کملاہیرس 20 اکتوبر 1964 کو کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں اور بھارتی ماں اور جمیکن والد کی بیٹی ہیں کملا ہیرس نے ہاورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ہیستنگز سے تعلیم حاصل کی۔
کملاہیرس نےاپنے کیریئر کا آغاز فرانسسکو کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے طور پر کیا اور 2010 میں کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل بنیں۔ 2016 میں وہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئیں ہیرس نے عوامی حقوق، صحت کی سہولیات، اور مجرمانہ انصاف میں اصلاحات کے موضوعات پر کام کیا۔
2020 کے صدارتی انتخابات میں وہ امریکی صدر جوبائیڈن کی نائب صدر کی امیدوار کے طور پر منظرعام پر آئیں اور کامیاب ہوئیں، جس سے وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون اور پہلی جنوبی ایشیائی امریکن بن گئیں۔
امریکی سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کا تعارف
ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946 کو نیویارک میں پیدا ہوئے اور ایک مشہور کاروباری شخصیت، ٹی وی شو میزبان اور سیاست دان ہیں۔ٹرمپ نے خاندانی کاروباری کمپنی دی ٹرمپ آرگنائزیشن کو سنبھالا اور نیویارک میں کئی اہم تعمیراتی منصوبے مکمل کیے جن میں بلند و بالا عمارتیں، ہوٹل اور گالف کورس شامل ہیں۔ 2004 سے 2015 تک وہ ٹی وی شو "دی اپرنٹس" کے میزبان بھی رہے، جس نے ان کی عوامی شہرت میں اضافہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہو کر امریکہ کے 45 ویں صدر بنےگئے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران کئی اہم پالیسیاں نافذ ہوئیں جن میں امیگریشن قوانین کی سختی، تجارت میں اصلاحات اور چین کے خلاف سخت موقف شامل ہیں۔ ان کے مواخذ (Impeachment) اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد کے حالات کی وجہ سے ان کی صدارت کو متنازعہ بھی سمجھا گیا۔
جل اسٹین کا تعارف
جل اسٹین ایک امریکی معالج، سیاست دان اور ماحولیات کی علمبردار ہیں جل اسٹین نے گرین پارٹی کی طرف سے 2012 اور 2016 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔ 14 مئی 1950 کو شکاگو الینوائے میں پیدا ہونے والی جل اسٹین نے ہارورڈ یونیورسٹی سے میڈیسن کی ڈگری حاصل کی اور ماحولیاتی مسائل، صحتِ عامہ اور سوشیو اکنامک انصاف کے شعبوں میں سرگرم رہیں۔
جل اسٹین بطور سیاست دان موسمیاتی تبدیلی اور معاشی انصاف کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہیں اور "گرین نیو ڈیل" کے تحت صاف توانائی کی پالیسیوں کو فروغ دینے کی حامی ہیں ان کی صدارتی مہمات کا مقصد زیادہ تر موسمیاتی تبدیلی، صحت عامہ کے حقوق اور بڑے کاروباروں کے خلاف اقدامات کو مرکز میں لانا تھا۔ اسٹین نے اپنے انتخابی منشور میں ان اہداف کو اجاگر کیا اور موجودہ پارٹی سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
چیس اولیورکاتعارف
چیس اولیور ایک امریکی سیاستدان اور 2024 میں امریکی صدارتی انتخابات کے لئے لبرٹیرین پارٹی کے امیدوار ہیں۔ ان کا تعلق جارجیا سے ہے اور وہ ایک کھلے عام ہم جنس پرست ہے اپنی سیاسی زندگی میں مختلف اہم موضوعات جیسے کہ مجرمانہ انصاف میں اصلاحات اور حکومتی اخراجات کو محدود کرنے پر توجہ دی ہے ابتدائی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی رہے لیکن 2010 میں ایٹلانٹا پرائیڈ فیسٹیول کے دوران لبرٹیرین پارٹی میں شامل ہوگئے۔
اولیور جنگ مخالف مؤقف رکھتے ہیں اور امریکی فوجی مداخلت کے خلاف ہیں،خصوصاً اسرائیل فلسطین تنازعے میں غیر جانبداری کی وکالت کرتے ہیں سینیٹ کی نشست کے لئے 2022 میں جارجیا میں بھی حصہ لیا تھا تقریباً 2 فیصد ووٹ حاصل کیے اور رن آف الیکشن کی ضرورت پیش آئی ہے۔