لاہور کے علاقے چوہنگ میں اسکول ٹیچر نے گیارہ سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
چوہنگ کےعلاقہ میں اسکول ٹیچرنے 11 سالہ بچی پرتشدد کیا،ٹیچر کےتشدد سے بچی کے جسم پر زخم آئے۔پولیس نے بچی کے والد کے مدعیت میں ٹیچر اور اسکول مالک کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ایف آئی آر کےمطابق مریم نامی ٹیچرنےکنزہ پرتشددکیاجس سےبچی کےسراورہاتھ پرزخم آئے،اسکول مالک نےبچی کےوالدکودھمکیاں بھی دیں،پولیس نےدونوں ملزمان کوگرفتارکرکےمزیدقانونی کاروائی شروع کردی۔