شادی کی تقریبات میں خواجہ سرااورخواتین کے ڈانس اوربدسلوکی کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن حمیدہ میاں نے ایوان میں قرارداد پیش کی ، اسپیکر ملک محمداحمد خان نے قرارداد ترمیم کیلئے کمیٹی کے سپردکردی ہے۔
حکومتی رکن حمیدہ میاں نے قرار داد کے متن میں لکھا کہ کسی معاشرے میں تقریبات معاشرتی وثقافتی تعلیمات کی آئینہ دارہوتی ہیں، شادیوں میں رقص کی محفلیں اورسوشل میڈیا پربراہ راست نشرکرناعام ہے، ان محافل میں رقص کےنام پربھرپورمجروں کا اہتمام کیا جاتا ہے، شراب کےنشہ میں دھت شرکاغیراخلاقی حرکات کےمرتکب ہوتے ہیں۔
قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین رقاصائوں اورخواجہ سرائوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوتے ہیں، وفاقی وصوبائی حکومت ایسی محفلوں پرفی الفورپابندی عائد کرے، ایسےواقعات کی روک تھام کےلئےباقاعدہ قانون سازی عمل میں لائی جائے، ایسے واقعات کےتدارک کیلئےمتعلقہ اداروں کو نوٹس لینےکاپابند کیاجائے۔