بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی بہنوں نے ملاقات کی ہے۔
منگل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات ہوئی جس کے دوران زیر سماعت مقدمات اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان،عظمی خان،نورین خان اور قاسم نیازی شامل تھے۔
ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی اور پابندی ختم ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ سے پہلی ملاقات تھی جس میں زیر سماعت مقدمات اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ میڈیا سے بات کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے