پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس لگائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ سامنے آیا تھا جس کے بعد جیس گلیپسی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اب عاقب جاوید کو پی سی بی کا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ندیم خان کو ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ لگائے جانے کا امکان ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی
ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان واہلہ کو کھلاڑیوں کی شکایات کے باعث عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے رواں ماہ عثمان واہلہ اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث بھی ہوٸی تھی اور کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے پر وہاب ریاض نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔