ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) عثمان واہلہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کو ان کے عہدے سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔
ہفتہ کو عثمان واہلہ اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث ہوٸی تھی اور کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے پر وہاب ریاض نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
لازمی پڑھیں ۔وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ کے ایک دوسرے پر الزامات
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں عثمان واہلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اجلاس میں موقف اپنایا گیا کہ ہوم میچز میں پچز اپنی ٹیم کے فائدے کیلئے تیار کی جاتی ہیں مگر عثمان واہلہ اس میں ناکام رہے۔
فٹنس ٹیسٹ کے معاملات کو بھی دیکھنے میں عثمان واہلہ ناکام رہے، کھلاڑیوں کو کئی بار فٹنس ٹیسٹ دینے پڑے جبکہ فٹنس ٹیسٹ ٹائم پر مکمل نہ ہونے سے سنٹرل کنٹرکٹ میں بھی تاخیر ہوئی، جس پر عثمان واہلہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔