پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرانے کے لئے معروف جادو گر کی خدمات حاصل کی ہیں۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد میں مدمقابل تھیں جہاں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
ہائی وولٹیج ٹاکرے میں شکست کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ میچز میں بھارت سے ہارنے کا ریکارڈ نہ توڑ سکی جس کے باعث شائقین کافی مایوس دکھائی دیئے جبکہ سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے ایک حیران کن دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیش گوئی پوری ہوگئی
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ’’ معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کرنے کے لئے مشہور جادوگر اور کالے جادو کے ماہر کی خدمات حاصل کیں۔
According to credible source, BCCI Secretary Jay Shah hired famous Black magic expert / tantrik Kartick Chakraborty to do black magic on Team Pakistan. @ICC should investigate. This is unacceptable..!!!#INDvsPAK #PAKvIND pic.twitter.com/UPbY9RwAaD
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) October 14, 2023
حریم نے اپنی پوسٹ میں کالے جادو کے ماہر کا نام ’’ کارتک چکرورتی ‘‘ بتایا اور ساتھ میں ایک تصویر بھی پوسٹ بھی کی۔
معروف ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ ناقابل قبول ہے اور اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔