بناسپتی مینوفیکچررز نے گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو بڑا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پام آئل کی قیمتوں اضافے کے بعد ملک بھر میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
بناسپتی مینوفیکچررز کا مؤقف ہے کہ حکومت تیل اور گھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 300 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ میں پام آئل 900 سےبڑھ کر1200 ڈالرفی ٹن پہنچ گیا۔