پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے دونوں رہنماوں میں مل کر چلنے پر اتفاق ہوا۔
بلاول بھٹو نے ملاقات میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قراردیا، کہا جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے، غیرجمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے۔