پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، پی سی بی نے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جس میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔
پی سی بی کے موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات کے مطابق اے کیٹیگری کے کھلاڑی جن میں بابراعظم اور محمد رضوان شامل ہیں کو 45 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو پی سی بی 30 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرتا ہے۔ کیٹیگری سی کے کھلاڑیوں کو تقریباً 15 لاکھ روپے کے درمیان معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیٹیگری ڈی کے کھلاڑیوں کو بھی کیٹیگری سی کے برابر ہی معاوضہ دیا جاتا ہے۔
کیٹیگری سی اور ڈی میں شامل کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبداللہ شفیق، سلمان آغا اور سعود شکیل، حارث رؤف، صائم ایوب، ابراراحمد،عامرجمال، وسیم جونیئر، محمدہریرہ، میرحمزہ ، خرم شہزاد،محمدعلی،عثمان خان،عرفان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، کامران غلام میں شامل ہیں۔ نعمان علی اور ساجد خان کو سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار صرف کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ کھلاڑی اس کے علاوہ میچ فیس، تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی) میں اسپانسر شپ اور بونسز سے بھی معاوضہ وصول کرتے ہیں۔