قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے وائٹ بال اسکواڈ فائنل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے وائٹ بال اسکواڈ فائنل کرلیا ہے اور آج اعلان ہونے کا امکان ہے۔
ہفتہ کو چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی کی زیر صدارت نجی ہوٹل میں سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید ،اظہر علی،علیم ڈار ،اسد شفیق اور حسن چیمہ شریک ہوئے۔
چیئرمین پی سی بی کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے ملاقاتیں بھی ہوئی جن میں اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔
پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی وائٹ بال ٹیم نئے کپتان کے نام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کے لئے سکواڈ اور کپتان کے حوالے سے تجاویز دیں ۔
چئیرمین پی سی بی آج پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قومی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کے لئے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے آج اعلان ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی نے وائٹ بال اسکواڈ بھی فائنل کرلیا ہے جس کا اعلان آج ہوگا۔