قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر ابرار احمد انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں جس کے باعث ان کی جگہ مہران ممتاز کو ٹیم میں جگہ دیئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے مہران ممتاز کو ابرار احمد کی جگہ تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے ، مہران ممتاز کو ابرار احمد کی جگہ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ مہران ممتاز کو سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے سیریز کے لئے تیار رہنے کا کہا ہے ، مہران ممتاز کو پیر کے روز تینوں ممالک کے بائیو میٹرک کروانے کا کہہ دیا گیا ہے ۔