نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پونے میں مدمقابل تھیں جہاں کیویز نے میزبان ٹیم کو 113 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 12 برس بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کیویز کے 357 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلی اننگ میں 259 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 156 رنز تک محدود رہی جس کے بعد کیویز نے دوسری اننگ میں 255 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔






















