متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے اماراتی قانون کے تحت ڈرائیونگ کے لئے عمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے ایکس پر جاری بیان میں ٹریفک ضوابط سے متعلق نئے وفاقی حکم نامے کا اعلان کیا جس کے تحت ڈرائیونگ کی کم از کم عمر اب 17 سال کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی عمر 18 سال تھی۔
یہ اعلان ایک نئے قانون کے ساتھ آیا ہے جس میں پیدل چلنے والوں کو ایسی سڑکیں عبور کرنے سے روک دیا گیا ہے، جس پر چلنے والی گاڑیوں کی حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے۔
واضح رہے کہ یہ اعلان ایک نئے قانون کے ساتھ آیا ہے جس میں پیدل چلنے والوں کو ایسی سڑکیں عبور کرنے سے روک دیا گیا ہے جس پر چلنے والی گاڑیوں کی حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے۔