وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ڈی آئی خان،بنوں میں دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے 10ایف سی جوانوں کی شہادت پردلی دکھ ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ سیکیورٹی فورسزکے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،حملے کو ناکام بناتے ہوئے 10ایف سی جوانوں کی شہادت پردلی دکھ ہے،بنوں میں پنجاب پولیس دہشتگردوں سے نبرد آزما ہوئی، دونوں جگہوں پر ہمارے جوانوں نےاپنی جانوں کےنذرانے پیش کئے،اداروں کی طرف سےدہشتگردی میں ملوث عناصرکی سرکوبی جاری رہے گی،امن کیلئےسیکیورٹی فورسزکی قربانیاں کسی طوررائیگاں نہیں جائیں گی۔