عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا غیر معمولی مہنگا ہوکر ایک بار پھر 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 4 ہزار 201 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 46 ڈالر بڑھ کر 1938 ڈالر پر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر دبئی مارکیٹ پر بھی پڑا جہاں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2.75 درہم کا اضافہ ہوا جبکہ یو اے ای میں دو روز کے دوران سونا 7.25 درہم مہنگا ہوچکا ہے۔