پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے لاہور میں دو فرنچائزز پر چھاپے مار کر منیجر اور دیگر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے فیروز پور روڈ اور جوہر ٹاؤن میں نجی موبائل کمپنی کے دو فرنچائزز پر مارے گئے ۔ فرنچائزز کے منیجرز اور عملے اور چار دیگر افراد کے علاوہ ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ اسکین کرنے والے گروہ کے اہم رکن کو بھی گرفتار کر لیا ۔
چھاپوں کے دوران سات مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز ، تین موبائل فونز، پچاس مشکوک سمز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا ۔ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔