دبئی میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوگیا، رواں ہفتے میں 10.75 درہم مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 234.25 درہم پر پہنچ گئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں رواں ہفتے مسلسل اضافے کا رجحان رہا، 6 روز کے دوران سونا 10.75 درہم مہنگا ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 14 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2.75 درہم اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 234.25 درہم پر پہنچ گئی، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4.50 درہم اضافے سے 231.50 درہم ہوگئی تھی۔
دبئی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 روز کے دوران 10.75 درہم کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے، جس کے بعد نرخ 223.50 درہم سے 234.25 درہم تک جاپہنچے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی مزید دو روز کے دوران 6.50 درہم کا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 210.25 سے بڑھ کر 216.75 درہم ہوگئے۔
دبئی میں 6 اکتوبر سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔