مقبوضہ کشمیر کے علاقے گاندربل میں فوجی کارروائیوں کے دوران 40سے زائد افرادگرفتار کرلیا گیا۔
ضلع کےمختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کارروائیاں جاری ہیں،یہ کارروائیاں نجی کمپنی کے کارکنوں پر حالیہ حملے کی آڑمیں کی جا رہی ہیں۔
مقامی افرادکا کہنا ہےکہ کارروائیوں میں اضافہ مقبوضہ کشمیر میں نوتشکیل شدہ انتظامیہ کی توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کاحصہ ہے،ان اقدامات کا مقصد دفعہ370اوردیگر سیاسی حقوق کو بحال کرنےکی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اورکائونٹر انٹیلی جنس کے ہمراہ مختلف اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں،سرینگر،گاندربل، بانڈی پورہ،کولگام، بڈگام، اسلام آباد اور پلوامہ میں زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی کی گئی۔
آپریشن کے دوران ایک درجن کےقریب نوجوان گرفتارکیاگیا،نوجوانوں کےموبائل فون، لیپ ٹاپ،بینک، کاروبار اور دیگر اہم دستاویزات قبضےمیں لے لی گئیں،کشمیری مسلمان انسانیت، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے،پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں
پلوامہ کے استاد پنڈت بھوشن لال کا کل انتقال ہو گیا تھا،وادی کشمیر میں مسلمان ہمسایہ غیر مسلموں کے غم اور خوشی میں برابر شریک ہوتے ہیں۔
مقامی شہری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں آج بھی وہ بھائی چارہ قائم ہے جو صدیوں پہلے ہوا کرتا تھا۔یہاں کے مسلمان نے ہر ایک قدم پر ہندووں کی مدد کی ہے۔