بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے،عدالت عالیہ نے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر بھی کر دی ہے
بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہاگیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ،سابق کھلاڑی اور ان کی عمر بہتّر سال ہے ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو ان تک رسائی نہیں دی گئی تھی، ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں ۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے ۔
عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔