فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایکٹیو ٹیکس دہندگان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ فائلرز بننے کیلئے سابقہ گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس قانون میں تبدیلی کردئی گئی ہے نئے ایس آر او کے مطابق مقررہ تاریخ میں ریٹرن جمع کروانے سے فائلر ایکٹو ٹیکس پیئرفہرست میں آجائے گا اور گزتہ سال کے گوشواروں کی بجائے موجودہ سال کی ریٹرن پر ایکٹو فائلر اسٹیٹس بن جائے گا۔
موجودہ ایس آر او سے پہلے گزشتہ سال کے گوشوارے جمع کروانا لازم تھے اس سے قبل پہلے ہر اتوار ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ اپ ڈیٹ ہوتی تھی، ایس آر کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر لسٹ اپ ڈیٹ ہوگی۔