سوشل میڈیاپرطالبہ سےزیادتی کاپروپیگنڈا پھیلانے پروزیراعلیٰ کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق انفلوئنسرز اور وی لاگرز کو معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے، واقعہ سے متعلق 16 لوگوں سے تفتیش کی، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر کی روک تھام کی سفارش کی گئی ہے، طلبہ کو منفی اور مثبت سرگرمیوں میں فرق کرنے کی ضرورت ہے۔
ہائی پاور کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق طالبعلموں کو جھوٹی خبر فلٹر کرنے میں رہنمائی دینے کی ضرورت ہے، والدین اپنے بچوں کا استحصال نہ ہونےدیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے۔