قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ساجد خان کی بہترین بولنگ نے انگلش بیٹسمینوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا، وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ساجد خان نے دن کے آخری سیشن میں صرف 10 گیندوں میں 3 وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
ساجد خان نے 24 سال بعد پاکستان کے پہلے آف اسپنر کے طور پر ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے 26.2 اوورز میں 111 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں، جو آخری بار 24 سال قبل مشتاق احمد کے دور میں دیکھنے میں آئی تھی۔
ساجد خان کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف ان کے مقام کو بلند کیا بلکہ سیریز میں بھی جوش و خروش پیدا کیا، جس سے پاکستان کے کرکٹ میں موجود ٹیلنٹ کی گہرائی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔