نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کے شبے میں گرفتار گارڈ کو رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں نجی کالج مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادتی کے شبہے میں گرفتار سکیورٹی گارڈ کو رہا کردیا گیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر اسے رہا کیا گیا ہے،سکیورٹی گارڈ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا تھا۔
نجی کالج میں مبینہ زیادتی کیس: ایف آئی اے نے 36 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
دوسری جانب سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نے 36افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سائبرکرائمز سرکل کےذرائع کےمطابق باقی لوگوں کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا