وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن سےبہت مثبت ملاقات ہوئی ، جس میں تجارت،سرمایہ کاری اورتعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے روسی وزیر اعظم سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پرتبادلہ خیال ہوا اہم عالمی وعلاقائی امورپربھی تفصیلی بات ہوئی ہے ۔
فریقین نے پاک روس دوطرفہ تعلقات مضبوط تر بنانے کےعزم کااعادہ کیا گیا ہے یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ اقوام متحدہ اورایس سی اوکے فورمز پر دوطرفہ روابط جاری رکھے جائیں گے ۔