پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کر لی۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے جبکہ سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا ہے، صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تمام ارکان شرکت نہیں کریں گے، صرف مرکزی قائدین ہی پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت روپوش ہے۔
عمر ایوب کی سماء سے گفتگو
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا جبکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کا معاملہ پارٹی اجلاس میں رکھیں گے۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پارٹی میں باہمی مشاورت سے کریں گے اور مولانا فضل الرحمان سے مسودے پر مشاورت کے بعد اجلاس میں جائیں گے۔